سلمان خان کے والد سلیم خان کی صحت میں بہتری
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سکرین رائٹر اور اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کو 17 فروری کو ہائی بلڈ پریشر اور طبیعت بگڑنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ابتدائی معائنے کے دوران ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں معمولی نوعیت کا برین ہیمریج ہوا ہے ، سلیم خان کی طبیعت میں اب کافی بہتری آ چکی ہے اوروہ اب کرسی پر بیٹھ اور گفتگو بھی کر رہے ہیں۔