وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز،قیمتی اشیا سے محروم

 وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز،قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔

 نولکھا میں ساجد سے 3لاکھ 55ہزار روپے اورموبائل فون،کوٹ لکھپت میں ندیم سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں مزمل سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عظیم سے 2لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں عبدالرزاق سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں مبشر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں سرمد سے 2لاکھ 20ہزارروپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شالیمار اور فیصل ٹائون سے گاڑیاں، جبکہ اچھرہ ،لٹن روڈ اور رنگ محل سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں