سیالکوٹ :پٹرول ڈلوانے پر جھگڑا،فائرنگ سے پمپ ملازم قتل

سیالکوٹ :پٹرول ڈلوانے پر جھگڑا،فائرنگ سے پمپ ملازم قتل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں پٹرول پمپ پر جھگڑا، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پمپ ملازم کو قتل کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر ملزم نے کین میں پٹرول نہ دینے پر پمپ ملازم سبطین کو گولیاں مار یں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کے 4 گھنٹوں  بعد مرکزی ملزم خواجہ منیب کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں