شریا گھوشال کے شوہر کی دولت گلوکارہ سے دگنی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی گلوکارہ شریا گھوشال کے شوہر شیلا دتیہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وہ کتنے امیر ہیں؟42 سالہ شریا گھوشال کی بچپن کے ہم عمر دوست شیلا دتیہ کے ساتھ 2015ء میں شادی ہوئی۔۔۔
جو ایک الیکٹریکل انجینئر اور ٹیک انٹرپرینیور ہیں، انہوں نے مختلف سٹارٹ اپس قائم کیے اور بعد عالمی کالر آئی ڈی ایپ کے گلوبل ہیڈ بن گئے ، اُن کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے ۔ دتیہ کی ذاتی دولت تقریباً 500 کروڑ روپے ہے ، جو شریا گھوشال کی 240 کروڑ کی دولت سے تقریباً دگنی ہے ۔