امریکا ایران جنگ ختم نہ ہوئی تو فلموں پر بھی اثرات ہونگے :رشی کھنہ
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ رشی کھنہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ اسرائیل جنگ کے اثرات سینما پر پڑ سکتے ہیں، ایسے میں فلمیں پہلی ترجیح نہیں رہیں گی۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال جلد ختم نہ ہوئی تو لوگوں کے لیے فلمیں پہلی ترجیح نہیں رہیں گی،اگر عالمی حالات مزید خراب ہوئے تو لوگ تفریح کے بجائے اپنی بنیادی ضروریات زندگی پر زیادہ توجہ دیں گے ، جس کا اثر ممکنہ طور پر فلمی صنعت پر بھی پڑ سکتا ہے ۔