شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی

شکیرا کا بھارت میں  ہونے والا کنسرٹ ملتوی

ممبئی (شوبزڈیسک )گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ۔پلیٹ فارم نے یہ بھی بتایا کہ وہ کنسرٹ کے لیے نئی تاریخیں تلاش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں