فضا علی کی تیسری شادی ،نجی تقریب میں سادگی سے نکاح

فضا علی کی تیسری شادی ،نجی تقریب میں سادگی سے نکاح

کراچی (شوبز ڈ یسک ) اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے ۔

اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیص کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے ۔اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے ۔ آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ ‘مسز اعجاز خان’ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں