شاہ رخ،سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح پہنچ گئے

 شاہ رخ،سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح پہنچ گئے

ممبئی (شوبزڈیسک )عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلئے ہزاروں مداح پہنچ گئے ، عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہے ۔

شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ سٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا،اسی طرح دبنگ خان کے گھر کے باہر بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے جن کا سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی سے شکریہ ادا کیا۔دبنگ خان کے آتے ہی عوام نے شور مچایا جس پر انہوں نے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور سب کو پیار دیا۔دونوں اداکاروں کے گھر کے باہر عوام کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں