شان کی فلم بلھا 2 دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب
لاہور(آئی این پی)فلمسٹار شان شاہد کی فلم بلھا نے 2 دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ بلھا کو عید کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
عید کی تعطیلات کے دوران سینما گھروں میں شائقین کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جب کہ صرف پہلے دن 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی۔ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی فلم بلھا نے 2 دن میں تقریبا 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کمالیے ہیں۔ مداحوں کے مطابق طویل عرصے بعد انہیں ایک معیاری پنجابی فلم دیکھنے کو ملی ہے۔