بیوی نہیں بہن ہے، پاپارازی کی غلط فہمی پر فردین خان کی وضاحت
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار فردین خان نے حال ہی میں پاپارازی کی غلط فہمی پر ساتھ میں موجود خاتون کے بارے میں کہا کہ یہ بیوی نہیں بہن ہے۔
فردین خان حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ایک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون کے ساتھ نظر آئے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور سمجھا گیا کہ وہ ان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی ہیں۔ تاہم، فردین نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاتون ان کی بیوی نہیں بلکہ بہن لیلا خان ہیں۔