مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار ختم ہوگیا، فلم ‘‘مائیکل’’ 24 اپریل کو باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہے۔
شاندار میوزک، جذباتی کہانی اور ایک لیجنڈ کی زندگی سے متعلق فلم کی جھلکیوں نے 80ء اور 90ء کی دہائی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ہے ۔فلم "مائیکل" جیکسن کی زندگی اور وراثت کی عکاسی کرتی ہے ۔یہ فلم موسیقی سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے ۔