بومن ایرانی کا مزاحیہ تبصرے کے ساتھ ٹرمپ کو ٹرول
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار بومن ایرانی کی ایک مختصر ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہوں نے سفارتی معاملات کو مزاح کے انداز میں پیش کیا۔
ویڈیو میں انہوں نے یہ کہتے ہوئے مذاق کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے خواہاں ہیں، اور اس مقصد کیلئے مجھے ،سمرتی ایرانی اور ارونا ایرانی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن ٹرمپ اور ان کا وفد ممبئی کے دادر پارسی کالونی آئے ۔