ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ہوائی جہاز کے سفر سے خوفزدہ

ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف  ہوائی جہاز کے سفر سے خوفزدہ

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر ٹائیگر شروف حقیقت میں ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے پہلے گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹائیگر نے انکشاف کیا کہ وہ ایروفوبیا یعنی جہاز میں سفر کرنے کے خوف کا شکار ہیں۔ چند سال قبل ایک پرواز کے دوران شدید ہوائی جھٹکوں کا سامنا کرنے کے بعد ان کے دل میں یہ ڈر بیٹھ گیا۔ فلائٹ سے 10 دن پہلے ہی میرا دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے اور میرا دماغ مجھ سے مختلف کھیل کھیلنا شروع کر دیتا ہے ۔ٹائیگر اب باقاعدہ تھراپی لینے پر غور کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں