لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف

لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے  دوران ڈوبنے کا انکشاف

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم کا تجربہ بیان کیا۔

اداکارہ نے بتایا مجھے تیراکی نہیں آتی تھی، میں پانی کے اندر گئی تو لیدر پہنا ہوا تھا، میں تقریبا ڈوبتے ڈوبتے بچی، میں پانی میں ایک پتھر کی مانند تیر رہی تھی۔لارا نے بتایا کہ انہیں اکشے کمار نے بچایا اور پانی سے نکالا،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اس تجربے کو زندگی کا خوفناک تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ وہ اس واقعہ کے بعد صدمے میں چلی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں