ملائکہ اروڑا نے اپنا اپارٹمنٹ 1 کروڑ 17 لاکھ میں کرائے پر دیدیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں آئٹم سونگ کے لیے مشہور ملائکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا ہے۔
جس کا مجموعی کرایہ تین سال کے لیے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے بنتا ہے۔ ممبئی رئیل سٹیٹ کی تفصیلات کے مطابق 36 ماہ کے لیے کرائے پر دیا گیا اپارٹمنٹ کا ابتدائی ماہانہ کرایہ 3 لاکھ 10 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ کرائے میں ہر سال 5 فیصد اضافہ ہوگا۔