مجھ میں کیلشیم کی کمی،فیصل قریشی کا ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنز

مجھ میں کیلشیم کی کمی،فیصل قریشی کا ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنز

کراچی (آئی این پی) اداکار و میزبان فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے ؟جواب میں اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز(شاپنگ سپر سٹور) میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہوگئے ہیں۔ اس سوال پرکہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث سرکاری اعزاز کے لیے نام نہیں آیا، جس پر اداکار نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کیلشیم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں