اسحاق ڈار کا سعودیہ، ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے رابطے کے دوران خطے کی مجموعی صورتِ حال، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور وسیع ترعلاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اپنے سعودی اور ترک ہم منصب کو خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور مکالمے کے فروغ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن کے لئے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سرگرم ہے۔