اسرائیل کی ایران کے البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری، المونیم پلانٹ پر بھی حملہ
تہران: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی فوج نے ایران کے البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری کر دی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری کے ساتھ ساتھ وسطی ایران میں واقع المونیم پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا، جواب میں ایران نے بھی بیک وقت عرب امارات، بحرین، کویت اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔
اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل سے نمٹ رہے ہیں، وزارت دفاع نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اسرائیلی فوج نے بھی صیہونی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔