ایران کی آبنائے ہرمز میں دہشتگرد سرگرمیوں سے عالمی اثرات مرتب ہو رہے: مارکوروبیو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ایران کی آبنائے ہرمز میں دہشتگردانہ سرگرمیوں سے عالمی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کر رہا ہے، ایران تجارتی جہازوں پر حملے کرکے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مارکوروبیو نے مزید کہا کہ ایران میں ایسی حکومت ہے جو قوانین، اصولوں یا کسی بھی چیز پر یقین نہیں رکھتی، ایرانی حکومت دہشت گردی کی سرپرست ریاست ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی آبنائے ہرمز میں دہشت گردانہ کارروائیاں حیران کن نہیں۔