مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کے دام مستحکم

کراچی: (دنیا نیوز) مقامی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ چاندی کے دام میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 744 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں