تین سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے سولر انرجی سیکٹر پر سٹڈی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کیپسٹی پیمنٹس، روپے کی قدر میں کمی مہنگی بجلی کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

سٹڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں صارفین اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، کئی علاقوں میں بجلی بل گھروں کے کرائے سے بھی زیادہ ہوگئے، مہنگی بجلی کے باعث صارفین سولر پینلز پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 29 ہزار میگا واٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت کا انکشاف ہوا، ممکنہ سولر انرجی پاکستان کی موجودہ ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سولر کے استعمال اور چین سے سولر پینلز کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ پانچ سال میں سولر پینلز کی لیڈنگ مارکیٹس میں شامل ہوگیا، پاکستان میں زیادہ تر سولر استعمال غیر دستاویزی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں