سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے شدید کرنے کی دھمکی کے باعث سٹاک مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 348 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 49 ہزار 291 کی سطح پرپہنچ گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا بھی شکار ہوا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1612 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کی ایران پر حملے شدید کرنے کی دھمکی کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انڈونیشیا کا جکارتہ انڈیکس ڈھائی فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ ہو گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں