پی ایس ایل 11: سلطانز کا راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ کے سیزن الیون کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں ملتان سلطانز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ راولپنڈیز نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے آج پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے کا لاہور میں آخری میچ کھیلا جائے گا، ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں