یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول A میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول B میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1 شامل ہیں جبکہ پول C میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور پول D میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3، پاک آرمی شامل ہیں۔
افتتاحی روز چار اہم میچ کھیلے جائیں گے۔
کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیمیں 16 اپریل کو مدِمقابل ہوں گی، ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 19 اپریل کو کھیلا جائے گا۔