پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز اور راولپنڈیز آج ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 11 میں آج کے میچ میں ملتان سلطانز اور راولپنڈیز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ راولپنڈیز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں ملتان سلطانز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ راولپنڈیز نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے آج پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے کا لاہور میں آخری میچ کھیلا جائے گا، ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں