ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری، مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔