سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 687 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے کی سطح تک جا پہنچی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 744 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں