پی ایس ایل: آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا، ویڈیو وائرل

لاہور: (دنیا نیوز) ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے جس کے آغاز میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہائے اسٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام جانے جاتے ہیں۔

چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔

واضح رہے کہ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا، پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔

اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں