خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے قانون تیار کر لیا، خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2026 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

بل صوبائی وزیر قانون افتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں تمام کاروباروں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ ہوگا، دکانوں اور تجارتی مراکز پر کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی ادارے، کلینکس اور ہسپتال بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کے پابند ہوں گے، گاہک سے ڈیجیٹل ادائیگی پر کوئی اضافی چارجز وصول نہیں ہوں گے۔

ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کرنے والے کاروباری اداروں پر جرمانہ ہوگا، کیو آر کوڈ کے ذریعے معیشت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق مانیٹرنگ افسران کو کسی بھی وقت کاروباری مراکز کے معائنے کا اختیار حاصل ہوگا، نئے رجسٹرڈ ہونے والے کاروباروں کو دو سال تک ٹیکس رعایت ملے گی۔

بینکوں اور سروس فراہم کنندگان کو تکنیکی مدد فراہم کرنا ہوگی، صوبائی حکومت شہریوں کو کیش لیس معیشت کی طرف راغب کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں