کینسر ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کی کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے تاکہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ اور سی ٹی سکین روم کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر اور سیمینار روم کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی کا حکم بھی دیا اور تین شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے معیار اور مریضوں کی سہولت کے لیے جدید ترین اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج میسر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں