بلاول بھٹو سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے سید ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی کی ملاقات ہوئی، لیاقت علی نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں