ایس ای سی پی نے پنجاب اور بلوچستان کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پنجاب اور بلوچستان کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کے مطابق حکومتِ بلوچستان کیلئے مزید 8 پنشن فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جبکہ حکومتِ پنجاب کیلئے ایک اور پنشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔
اس طرح سے بلوچستان کیلئے منظور شدہ پنشن فنڈز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 جبکہ پنجاب کے پینشن فنڈز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق بلوچستان میں کنٹری بیوشن پینشن نظام کا عملی نفاذ ہوگیا ہے، ریگولیٹر سرکاری اداروں میں بتدریج کنٹری بیوشن پینشن نظام لاگو کر رہا ہے۔
پنشن اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی ہوگی اور کنٹری بیوشن پینشن سسٹم سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر زیادہ فائدہ ہوگا، ایس ای سی پی کے مطابق پنشن فنڈز کا انتظام پیشہ ورانہ انداز میں نجی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیاں کر رہی ہیں۔