لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عارف دستی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو عارف دستی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ زخمی ڈاکو عارف دستی متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔