ایرانی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط ، بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینگے: سپریم لیڈر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط اورمتحد ہے، بزدلانہ حملوں کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل اور جرائم ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتے،امریکا اور اسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے شہری مقامات پر حملے کر رہے ہیں،پل، بجلی کے پلانٹ، اسکول پر حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں،دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی وارننگز دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس چیف میجر جنرل مجید خادمی بہادر اور نڈر افسر تھے،ایران کی مسلح افواج دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں