امریکا، ایران کشیدگی میں اضافہ جنگ بندی اور پائیدار امن کا باعث نہیں بن سکتا: صدر یورپی کونسل
برسلز: (دنیا نیوز) یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے خبردار کیا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی بھی صورت جنگ بندی اور پائیدار امن کا باعث نہیں بن سکتا۔
انہوں نے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جن میں خطے کے شراکت داروں کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو سب سے زیادہ نقصان ایران کی عوام کو اٹھانا پڑے گا، اس لئے تمام فریقین کو تحمل اور سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔