نیتن یاہو کا ایران کا سب سے بڑا پیٹرو کیمیکل پلانٹ تباہ کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کا سب سے بڑا پیٹرو کیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا ہے۔
ایکس پر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا مالیاتی نظام منظم طور پر ناکارہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے دو بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایران کی 85 فیصد سے زیادہ پیٹرو کیمیکل برآمدات غیر فعال ہو گئی ہیں۔
اسالوئے میں واقع سائٹ کو ایرانی میزائل صنعت کے اہم اجزاء بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔