تل ابیب میں جنگ کے خلاف مظاہرہ، خطے میں امن کے قیام کے حق میں نعرے بازی
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شامل درجنوں افراد نے سابق امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر ایران اور لبنان پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے جنگی کارروائیوں کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ کشیدگی کم کر کے سفارتی حل کی طرف پیش رفت کی جائے۔