فیصل قریشی کا تمغہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا طنزیہ انداز میں اظہار کیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا انہیں عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے، جس پر فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز شاپنگ سپر سٹور میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔

اداکار نے کہا کہ ان کا نام دو بار واپس بھیجا جا چکا ہے اور وہ انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال مکمل کر چکے ہیں، سنجیدہ سوال پر کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث ایوارڈ کے لیے نام نہیں آیا، فیصل قریشی نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کے لیے ای میلز کی جا رہی ہیں، اور وہ سیاسی نہیں بلکہ حب وطن انسان ہیں، تاہم جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کے لیے ان کا نام آئے گا، وہ اسے ضرور لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں