کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کرنا یا منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے، راہول گاندھی
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹرمپ کی زبان اور کسی ممکنہ اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کرنا یا اس کی منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں راہول گاندھی نے کہا کہ جنگیں المیہ ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ ایک حقیقت ہیں، ایسی کوئی بھی زبان یا اقدام جو تہذیب کے خاتمے کا تصور پیش کرے، جدید دنیا میں ناقابلِ قبول ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو سکتا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنی تازہ دھمکی میں کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخر ختم ہونے جا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، ایران کے عظیم عوام پر خدا کی رحمت ہو۔