ایران جنگ ایسے موڑ پر ہے جہاں کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے، قطر

دوحہ: (دنیا نیوز) ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد النصاری نے کہا ہے کہ ایران جنگ ایسے موڑ پر ہے جہاں کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔

نیوز بریفنگ کے دوران دوحا:ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد النصاری کا کہنا تھا کہ ایران جنگ اگر جاری رہتی ہے تو کوئی بھی ونر نہیں ہوگا، ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی فریق کی طرف سےشہری اور توانائی کے ڈھانچے پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

ماجد النصاری نے کہا کہ اس وقت اہم ترجیح سمندری گزرگاہ کودوبارہ کھولنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں