سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے سرمایہ کاری پالیسی منظور

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے سرمایہ کاری پالیسی منظور کر لی۔

فیصلہ پی ایس بی کے 36 ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی پیش کردہ پالیسی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

انڈوومنٹ فنڈ 60 ملین سے بڑھ کر 68.757 ملین روپے ہو گیا، منافع سابقہ کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت پر خرچ ہوگا۔

فنڈ کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے سیڈ منی کی درخواست کی گئی ہے، بورڈ نے ہدایت کی کہ فنڈ کی اصل رقم ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

انڈوومنٹ فنڈ سکیم 2025 وفاقی کابینہ سے پہلے ہی منظور شدہ ہے، نئی سکیم نے 2007 کے پرانے فریم ورک کی جگہ لے لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں