ٹرمپ جنگ میں پھنس چکا ہے اور ایران ڈو اور ڈائی کیلئے تیار ہے : مشاہد حسین
اسلام آباد :(دنیا نیوز) سنیئرسیاست دان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگ میں پھنس چکا ہے اور ایران ڈو اور ڈائی کیلئے تیار ہے۔
پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یواین سیکورٹی کونسل میں چین نےاصولی موقف اپنایا ہے، لوگوں کوامید ہے ڈونلڈ ٹرمپ یوٹرن لے سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نیتن یاہوسپائلرہیں جب کہ ایران آبنائے ہرمزکو نہیں کھولے گا، ایران ڈو اور ڈائی کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے سعودی عرب پرحملے کی مذمت کی ہے، پاکستان کا تاحال ثالث کا رول قائم ہے۔
سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیرمناسب بیانات اور بڑھکیں مارتے رہتےہیں، امریکی صدر فیس سیونگ چاہتے ہیں، امریکا کے روزانہ جنگ کی وجہ سے 2 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، اُنہیں جنگ سے نکلنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے۔
مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ امریکی صدر پھنسا ہوا ہے اور مایوسی کا شکار ہیں جب کہ بھارت کو پاکستان کی خوشحالی اورعزت اوراحترام سے نفرت ہے، بھارتی مسلم دشمن اور تعصب والے لوگ ہے۔