وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا نارویجن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔