ایران اسرائیل کشیدگی، 45 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 37 ویں روز بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق گبدریمدان بارڈر کے ذریعے آج 45 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبدریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 2991 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

تفتان بارڈر کے ذریعے 37 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 77 افراد واپس پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 7068 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق پاکستان واپس پہنچنے والوں میں زائرین، سی مین، مزدور اور بزنس مین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں