بلوچستان میں جعفر ایکسپریس سروس ایک روز کے لئے معطل
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو عارضی طور پر ایک روز کیلئے معطل کر دیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اپنی منزل کیلئے روانہ نہ ہو سکی، اسی طرح پشاور سے کوئٹہ پہنچنے والی ٹرین کو بھی جیکب آباد کے مقام پر روک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ٹریک کی مرمت کے باعث کی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے پر جعفر ایکسپریس سروس کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔