چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرینی قرارداد ویٹو کردی

جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس میں چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد ویٹو کی ہے۔

11 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 2 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔

سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوتی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں