اہلیہ کیساتھ ڈیٹنگ کے بجائے شادی کو ترجیح دی:زاہد احمد

 اہلیہ کیساتھ ڈیٹنگ کے بجائے شادی کو ترجیح دی:زاہد احمد

کراچی(آئی این پی)اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیٹنگ کے بجائے براہِ راست ان سے شادی کو ترجیح دی۔

ایک پروگرام میں اداکار نے بتایا کہ میں اور میری اہلیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے ، وہیں میری ان سے ملاقات ہوئی، میں نے پہلی ہی ملاقات میں فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی انہی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔ اس وقت میری عمر 27 برس تھی ۔ان کا کہنا ہے کہ جب انسان بہت زیادہ تعلقات میں پڑتا ہے تو آہستہ آہستہ لڑکیوں کے لیے احترام کم ہونے لگتا ہے کیونکہ پارٹنرز بدلنا معمول بن جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی صورتِ حال سے بچنا چاہتا تھا، اسی لیے میں نے شادی کا راستہ اختیار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں