عالیہ بھٹ کی میزبانی ناقدین نے اوور ایکٹنگ قرار دیدی

عالیہ بھٹ کی میزبانی ناقدین  نے اوور ایکٹنگ قرار دیدی

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سکرین ایوارڈز میں میزبانی کو ناقدین نے اوور ایکٹنگ قرار دے دیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے سکرین ایوارڈز 2026 میں کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ میزبانی کی۔سوشل میڈیا پر ناظرین کو ان کی میزبانی پسند نہیں آئی۔ کچھ نے مشاہدہ کیا کہ ان کے لطیفے کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ حاضرین نے خاموشی سے جواب دیا، جس سے ثابت ہوا کہ ان کی حسِ مزاح اثر نہ دکھا سکی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کامیڈی ٹائمنگ منفی صفر ہے ۔ ایک اور نے لکھا کہ اوور ایکٹنگ کی ہے ہر کوئی الجھن کا شکار نظر آرہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں