بچپن میں ہی والدین سے تعلق ٹوٹ گیا تھا:دلجیت دوسانجھ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے انکشاف کیا ہے کہ گیارہ سال کی عمر میں ہی ان کی اپنے والدین سے علیحدگی ہو گئی تھی۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گلوکار نے اپنے والدین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین سے خفا تھے کہ ان کے والدین نے بغیر مرضی جانے انہیں دوسرے شہر بھیج دیا۔دلجیت نے والدین کے اس سخت فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے والدین نے میری بھلائی ہی سوچی ہوگی، میرا تعلق صرف ان سے نہیں بلکہ سب سے ہی ٹوٹ چکا ہے ۔