فارغ دن بھی بے چینی کا باعث بنتے ہیں:امیتابھ بچن
ممبئی(آئی این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ کام کے بغیر گزرا ہوا ایک دن بھی بے چین کر دیتا ہے۔
83 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں لکھا ہے کہ میری زندگی میں معمول اس قدر گہرائی سے شامل ہو چکا ہے کہ اگر ایک دن بھی کام نہ ہو تو سب کچھ اجنبی اور غیر متوازن محسوس ہونے لگتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہر روز کام نہ کرنا پریشان کن لگتا ہے، دن اچانک ایک ایسی الجھن بن جاتا ہے جس میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کرنا ہے۔